مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں طالبان دہشت گردوں نے اغواء کئے گئےپولیس اہلکار کا سرقلم کردیا کردیاہے۔طالبان نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ جنھیں طالبان نے گلا کاٹ کر ہلاک کیا ہے پولیس اہلکار کی لاش مل گئی ہے۔ مقتول پولیس اہلکار کے ایک بھائی کو بھی تقربناً ایک سال پہلے طالبان نے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔ سوات میں طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں سے لڑائی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو زندہ حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے سرسینڑی میں مسلح طالبان نے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے جوابی حملے میں پانچ طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ